محترمہ ڈاکٹر مسز کیواے اعوان صاحبہ فیصل آباد کی معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر ہیں۔ اقبال شناس بھی ہیں اور فکر اقبال کی مداح اور علمبردار بھی۔ اپنا ہسپتال چلانے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو اقبال کے شاہین بنانے کے لیے شاہین انٹرنیشنل سکول بھی قائم کر چکی ہیں اور بچوں کو پڑھانے کے لیے اقبالیات کی علیحدہ کتب بھی شائع کرچکی ہیں۔ اقبال سے ان کی محبت کا اندازہ اس بات سے بھی لگائیں کہ اپنے سکول میں شاہین کا ماڈل نصب کرنے کے لئے انہوں نے اسے سات لاکھ روپے کی لاگت سے گوجرانوالہ سے خاص طور پر تیار کروایا۔ گزشتہ روز محترمہ نے سکول آف اقبالیات کے فاؤنڈر محترم جناب عابد اقبال کھاری صاحب اور محترم جناب عبدالستار نعیم صاحب کو کھانے پر مدعو کیا جہاں فکر اقبال کی ترویج و اشاعت کے حوالے سے مختلف امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں
یہاں اب مرے رازداں اور بھی ہیں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Shopping Cart
Scroll to Top