اس کا مقام بلند اس کا خیال عظیم، اس کا سرور اس کا شوق اس کا نیاز اس کا ناز۔ مشکل الفاظ کے معنی۔ مقام بلند، عالی مرتبہ۔ خیال عظیم، خیالوں کی وسعت۔ سرور، نشہ۔ نیاز، عجز۔ ناز، فخر۔ تشریح سنئے۔ اے مسجد قرطبہ تیری عمارت کی رفعت مردِ مومن کے مقامِ بلند کا کھلا ثبوت ہے۔ تیری وسعت سے اس کے بڑے بڑے ارادوں کا پتہ چلتا ہے۔ یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس کے خیالات کتنے وسیع ہیں۔ پھر اس نے تجھے انتہائی ذوق و شوق سے بنایا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا ذوق و شوق کس درجہ پاکیزہ تھا۔ تو اس غرض سے بنی کہ مومن تجھ میں خدا کے سامنے سجدۂ نیاز کرتا رہے۔ اس نیازمندی میں بھی ناز کی ایک عجب شان آشکارہ ہے۔ یہ تیرے چپے چپے کے حسن تعمیر سے ٹپک رہی ہے۔ مسجد قرطبہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ بندۂ مومن کتنے بلند مقام پر فائز ہے۔ اس کا کتنا ویژن ہے۔ اسکا کتنا ایکسپوژر ہے۔ اور اس مرد عظیم نے کتنے عظیم تخیل کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ علاوہ ازیں مرد مومن کے مزاج میں جو لطافت اور محبت ہے وہ بھی مسجد قرطبہ سے ظاہر ہے۔ ان خصوصیات کے ساتھ ساتھ خدا سے نیاز مندی اور اپنی ہنرمندی پر فخر بھی اس کے مزاج میں شامل ہے۔ فخر بھی اس وجہ سے ہے کہ خدا نے اسے عظیم کام کے لیے منتخب کیا۔ مومن کی شان، مسجدقرطبہ کی شان سے جھلکتی ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Shopping Cart
Scroll to Top