علامہ اقبال

علامہ اقبال ، اردو اور فارسی دنیا میں پیدا ہونے والے وہ جلیل القدر انسان ہیں جن کے لازوال علمی و فکری کام نے اپنے دورکو آراستہ کرنے کے علاوہ آئندہ کتنی ہی صدیوں کی آبیاری کے لیے بھی بیش قیمت اثاثہ فراہم کر دیا ہے۔ وہ ایک فرد نہیں بلکہ ایک کثیرالجہتی بین الاقوامی انجمن تھے۔ ان کی ذات جدوجہد، مقصدیت، حلاوت، خوشبو، سوزِ نفس، حریتِ فکر، کمالِ فن، حسنِ عمل، دلیلِ محکم اور حرکتِ پیہم سے عبارت تھی۔ وہ مسلمان نوجوان کو اس کا مقام یاد دلانے اور اسے عمل پر آمادہ کرنے کے لیے مسلسل کوشش کرتے رہے اور عمر بھر دنیائے حرف وصوت اور وادئِ فکروعمل میں سیماب پا رہے۔ فن کے اس سارے سفر میں بصیرتِ قراۤن اور محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ان کا سب سے بڑا زادِ راہ رہا۔ ایسے لوگ تاریخ انسانی میں خال خال ہی ملتے ہیں۔
اگر نئی نسل کی تربیت پیامِ اقبال سے کی جائے تو ہم ایک عظیم ملت پیدا کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں جو امت مسلمہ کے لئے بیش قیمت سرمایہ ہوگی۔ یہی اقبال کا مقصود تھا اور یہی ہر مسلم حنیف کی آرزو ہے۔ ایسا ہو جائے تو یہ زمین رحمت خداوندی سے مالامال ہوگی، اللہ کا کلمہ سر بلند ہوگا اور طاغوت کا کلمہ سرنگوں ٹھہرے گا.

آج کی پیشکش

"میں خود بھی نہیں اپنی حقیقت کا شناسا
گہرا ہے مرے بحر خیالات کا پانی "
علامہ محمد اقبال

سکول آف اقبالیات

سکول اۤف اقبالیات، ایک عالمی معیار کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد، فکر اقبال کی اشاعت اور ترویج کا کام جدید دور کے تقاضوں کے مطابق استوار کرنا ہے۔ اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں پورے کلام اقبال کی حامل ویب سائٹ کے بعد اب موبائل ایپ بھی زیر تعمیر ہے۔ اس کے علاوہ ایک مکمل ایل ایم ایس یعنی لرننگ مینجمنٹ سسٹم بنایا گیا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی فرد، ہفتہ وار فہم اقبال آن لائین کلاس میں شرکت کے علاوہ ریفریشر کورس، سرٹیفیکیٹ کورس اور ڈپلومہ کورس بھی کرسکے گا۔ اس سلسلے میں ماہرینِ اقبالیات کی زیرنگرانی مختلف درجوں کی نصاب سازی کی جارہی ہے۔ اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اردو اور فارسی زبانوں میں اقبالیات کی ڈکشنریز بھی دستیاب ہوں گی اور ای فورمز اور بلاگنگ جیسی سہولیات بھی میسر ہونگی۔ کوئی بھی طالب علم، برقی دورے کے دوران علامہ اقبال کے متعلق کوئی بھی سوال پوچھے تو اسے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر جواب موصول ہوجائے گا۔ دنیا بھر میں اقبال کے متعلق ہونے والے کام اور سرگرمیوں کی خبریں اور تفصیلات بھی اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ہر آن نشر ہورہی ہوں گی۔

اقبالینز کلب انٹرنیشنل

دنیا بھر میں اقبال کے چاہنے والوں اور فکر اقبال کی ترویج و اشاعت پر اپنے اپنے انداز میں کام کرنے والوں کی کمی نہیں۔ اسی حقیقت کو اۤشکار کرنے اور ایسے تمام لوگوں کو باہم اۤشنا کرنے اور ایک دوسرے سے مربوط و منسلک کرنے کی غرض سے اقبالینز کلب انٹرنیشنل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ہم اقبال کے ہر پرستار کو ‘اقبالین’ کا نام دیتے ہیں اور دنیا بھر میں پھیلے اقبال کے تمام چاہنے والوں اور فکرِ اقبال پر کام کرنے والوں ( سکالر، ٹیچر، اۤرٹسٹ، سنگر، کیلی گرافر، کنٹینٹ رائیٹر، یوٹیوبر، موٹیویشنل سپیکر یا گرافکس ڈیزائنر ) کو ایک دوسرے سے متعارف کرنے اور جوڑنے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ اس پلیٹ فارم سے ہم ہر اس خبر اور سرگرمی کی تفصیلات لمحہ بہ لمحہ مشتہر کرتے رہیں جس کا تعلق اقبال یا فکر اقبال سے ہو۔ آئیے اۤپ بھی اس کارِ خیر میں ہمارے دست و بازو بنیں

ہفتہ وار ویڈیو

سوغات خانہ

  • Sale!

    پرس

    Products 400.00
    Rated 0 out of 5
  • Sale!

    مگ

    Products 400.00
    Rated 0 out of 5
  • Sale!

    ٹی شرٹ

    Products 500.00
    Rated 0 out of 5
  • Sale!

    کیپ

    Products 500.00
    Rated 0 out of 5
Shopping Cart
Scroll to Top